Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194884
Published : 11/8/2018 5:46

امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات کسی بھی صورت میں ممکن نہیں:خطیب جمعہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن نےایران کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کر کھی ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی، خطیب جمعہ نے دشمن کی طرف سے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف عملی اقدامات کو انجام دینا چاہیے،آیت اللہ امامی کاشانی نے بعض افراد میں طمع ، لالچ اور حرص  کی بیشمار استعداد اور صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طمع ، لالچ  اور حرص کو مہار نہ  کیا جائے تو یہ امور بہت بڑی بیماری میں تبدیل ہوسکتے ہیں جنکا بعد میں علاج مشکل ہوجاتا ہے ،لہذا لالچی اور حریص افراد کو اہم عہدوں پر باقی نہیں رکھنا چاہیے،آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ حریص انسان کا ہدف مال جمع کرنا ہے البتہ وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ موت اس کی تمام تمناؤں کو خاک میں ملادیتی ہے،آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی غیر مشروط پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ گروپ 1+5 میں مذاکرات ہوچکے ہیں مذاکرات کے نتیجے میں مشترکہ ایٹمی معاہدہ وجود میں آیا ،امریکہ نے خود ہی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر ثابت کردیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے لہذا امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہیں ،امریکہ جھوٹ بولتا ہے اور وہ اپنے قول و فعل میں سچا نہیں امریکہ اپنے عہد پر باقی نہیں رہتا لہذااس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19