Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194885
Published : 11/8/2018 5:53

ہندوستانی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث29افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق مون سون بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے نے بھارت کے دارالحکومت سمیت کئی ریاستوں میں معمولِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے،جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں سے جمع ہونے والے پانی کی سطح 2 ہزار 4 سو فٹ بلند ہونے پر مجبوراً ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے،محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 26 سال میں پہلی بار کیرالہ کے ضلع اڈوکی میں ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس کی وجہ سے پانی کا سیلابی ریلا کئی دیہات کو بہا کر لے گیا جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ہوئی ہیں جس میں کم از کم 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 241 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ اب تک 15 ہزار 6 سو 95 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24