Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194887
Published : 11/8/2018 6:9

سعودی عرب اسرائیل کی طرح بچوں کا قاتل:عالمی میڈیا

شام، عراق، ایران اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ نےایک بیان میں یمن کے صوبہ صعدہ میں یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،حزب اللہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی اور امیرکی مشترکہ حملوں کو دہشت گردانہ حملے قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ خطے میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں،واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر بمباری کرکے 50 بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا،عالمی سطح پر سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، شام، عراق، ایران اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسرائیل کی طرح بچوں کا قاتل قرار دیا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14