Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194889
Published : 11/8/2018 6:23

چین میں مسجد کو شہید کے جانے کے حکومتی فیصلہ کے خلاف مسلمانوں کا زبردست احتجاج

چین کےعلاقے نینگشیا علاقہ میں جامع مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف ہزاروں مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا۔
ولایت پورٹل:چین کےعلاقے نینگشیا علاقہ میں  جامع مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔اطلاعات کے مطابق چین کے خود مختار علاقے نینگشیا کی مقامی حکومت نے جامع مسجد " ویزہوو"  کے انہدام کا فیصلہ کیا جس پر ہزاروں مسلمانوں نے جامع مسجد کے قریبی اسکوائر پر جمع ہو کر سڑک بلاک کردی اور حکومت مخالف نعرے لگائے،مقامی حکام  نے مظاہرین سے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم مظاہرین نے مسجد کو ہاتھ نہ لگانے کی یقین دہانی تک منتشر ہونے سے انکار کردیا،شہری حکومت کے سربراہ نے وفاقی حکومت سے بات کرنے کے بعد مظاہرین کو تعمیراتی پروجیکٹ کی نئی منصوبہ بندی تک مسجد کے انہدام کے فیصلے کو مؤخر کرنے سے آگاہ کیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے،ادھر حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لیے درکار ضروری کاغذی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی  اور نہ ہی اجازت نامہ حاصل کیا گیا اس لیے یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اور اسے منہدم کرنا قانون کی پاسداری کرنا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18