Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194890
Published : 11/8/2018 6:28

آل سعود کی بربریت میں امریکہ برابر کا شریک ہے:امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے حکومت امریکا کو یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی حکومت یمن پر حملے میں سعودی اتحاد کی حمایت کرکے یمن پر جارحیت اور وحشیانہ جرائم میں شریک ہے، انھوں نے جمعرات کو یمن کے اسکولی بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سعودی اتحاد کو اسلحے سپلائی کرتا ہے اور اتحاد کے جنگی طیاروں کی فیولنگ میں مدد کرتا ہے لہذا اس حملے میں وہ بھی برابر کا شریک ہے،قابل ذکر ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو صوبہ صعدہ کے علاقے ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کےحملے میں50 افراد شہید اور77 زخمی ہوئے ہیں ،یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17