Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194892
Published : 11/8/2018 6:41

امریکہ کا ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سےاسٹیل اور المونیم کی در آمدات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دیتے ہوئے ترکی کے خلاف بھی اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترک کرنسی لیرہ کی قیمت، ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث المونیم کی درآمدات کی قیمت کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسٹیل کی در آمدات کی قیمت کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا اس وقت ہمارے ترکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں،واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں امریکہ نے دو ترک حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں جن پر جاسوسی کرنے اور دہشت گردی کے الزام ہیں،ترکی نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے دو اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19