Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194903
Published : 12/8/2018 8:58

امریکہ کی انتہاپسندانہ سوچ کا ایک اور ثبوت

امریکا نے چین کے بعد ترکی سے بھی تجارتی جنگ چھیڑدی جس کے بعد دونوں ملکوں میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکا کی جانب سے ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس دگنا کرنے کے بعد ترکی نے امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے موجودہ صورتحال پر روسی صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے ،امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی ایلومینیم مصنوعات پر 20 فیصد اور اسٹیل مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد ہو گا،امریکی صدر کے اعلان کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20فیصد کمی ہوئی ہے،اضافی ٹیکس کے معاملے پر ترکی نےامریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت ’معاشی جنگ‘ سے دو چار ہے،موجودہ صورتحال پر ترک صدر نے روسی صدر ولادی میر پوٹین سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت کی،واضح رہے کہ جب سے ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں امریکہ کے تعلقات کئی ملکوں سے خراب ہوئے ہیں اور امریکہ گوشہ نشینی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16