Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194904
Published : 12/8/2018 9:3

ایران کے شمال مغرب میں ایک کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک

ایران کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغرب میں ایک کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے حمزہ سیدالشہداء ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغرب میں ایک کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے،ایرانی سپاہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کی ایک ٹیم سرحدی علاقہ اشنویہ سےبد امنی پھیلانے کے لئے  ملک کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی ،سپاہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی اس کوشش کو ناکام بنادیا،اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں،سپاہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کرلئےگئے ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17