Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194915
Published : 12/8/2018 18:50

اگر آئمہ(ع) قربانیاں نہ دیتے تو اسلام مسیحیت کی طرح مسخ ہوجاتا:رہبر انقلاب

آئمہ(ع)نے دین کی حفاظت کی ہے ورنہ وہ دین کیسے محفوظ رہ سکتا تھا جس کے رأس و رئیس متوکل ،معتز، معتصم، مامون رشید ہوں اور ان کے علماء یحییٰ بن اکثم جیسے لوگ ہوں جو دربار خلافت کے علماء ہونے کے باوجود کھلّم کھلّا فسق و فجور کا ارتکاب کرتے تھے۔ یہ دین تو پہلے ہی دن ختم ہوجاتا۔

ولایت پورٹل: ان بزرگواروں (آئمہ معصومین علیہم السلام)کے ایک دن کے جہاد کا اثر مدتوں رہتا تھا۔ ان حضرات(ع) کی زندگی کا ایک دن معاشرہ کی خدمت کرنے والی انجمن کی سالہاسال کی خدمت کے برابر اثر رکھتا تھا۔ اسی طرح انہوں نے دین کی حفاظت کی ہے ورنہ وہ دین کیسے محفوظ رہ سکتا تھا جس کے رأس و رئیس متوکل ،معتز، معتصم، مامون رشید ہوں اور ان کے علماء یحییٰ بن اکثم جیسے لوگ ہوں جو دربار خلافت کے علماء ہونے کے باوجود کھلّم کھلّا فسق و فجور کا ارتکاب کرتے تھے۔ یہ دین تو پہلے ہی دن ختم ہوجاتا۔
آئمہ(ع) نے اپنی سعی وکوشش اور جد و جہد سے صرف تشیع ہی کو نہیں بچایا ہے بلکہ قرآن مجید اسلام اور دینی معارف کی بھی حفاظت کی ہے۔ یہ ہے خدا کے خالص ومخلص بندوں اوراس کے اولیاء کی خاصیت۔ اگر اسلام کے پاس مستعد و کمربستہ افراد نہ ہوتے تو ۱۲۰۰   اور ۱۳۰۰ برسوں  کے بعد اسلام کی تجدید نہیں ہوسکتی تھی اور اسلامی بیداری کی تحریک نہیں اٹھ سکتی تھی۔ اسلام رفتہ رفتہ ختم ہوجاتابلکہ اگر اسلام کے پاس ایسے اشخاص نہ ہوتے جنہوں نے رسول(ص) کے بعد ان عظیم معارف کو تاریخ بشر و تاریخ اسلام کے ذہن و صفحات کے سپرد کیا ہے تو اسلام کا کہیں نام و نشان نہ ہوتا۔ ختم ہوگیا ہوتا۔ اس کی کوئی چیز باقی نہ بچتی اگر کچھ باقی بھی بچ جاتا تو اس کے معارف بالکل نہ بچتے۔ جیسا کہ مسیحیت و یہودیت کے اصلی معارف میں بھی تقریباً کوئی چیز باقی نہیں بچی ہے۔ قرآن، حدیثِ رسول(ص)، احکام و معارف اور اسلامی معارف کا محفوظ رکھنا معمولی کام نہیں تھا بلکہ غیرمعمولی کام تھا جو سخت جانفشانی کے ساتھ انجام پذیر ہوا ہے، اس عظیم کارنامہ کی انجام دہی کے لئے ان ذوات مقدسہ(ع) نے بہت صدمے اٹھائے ہیں، جیل کی مشقتیں برداشت کی ہیں، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ یہ چیزیں ان حضرات(آئمہ معصومین علیہم السلام)کے لئے معمولی تھیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22