Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195611
Published : 7/10/2018 11:20

کشمیر میں بس حادثہ؛ 20 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد باں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں حادثہ رام بن کے علاقے میں پیش آیا جہاں بانہال سے آنے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری، اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ بس میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کو قرار دیا جارہا ہے، 20 نشستوں والی بس میں 34 افراد سوار تھے،حادثے کے بعد مرنے والے  اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں 14 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24