Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195612
Published : 7/10/2018 11:25

امریکی ڈالر کی بالا دستی ختم ہونے کو ہے:عطوان

امریکی ڈالر کی حاکمیت کا دور آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹراورعرب دنیا کے معروف تجزیہ نگارعبدالباری عطوان نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ڈالر کے تسلط کے دور کا مکمل خاتمہ قریب ہے،عبدالباری عطوان  کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے امریکہ کی جانب سے غنڈہ گردی، محاصرے، اقتصادی پابندیوں اور مسلسل جنگوں کے قیام کی وجہ سے جنہوں نے عالمی امن و امان اور معیشت کو درہم برہم کردیا ہے، امریکی ڈالر سے ہاتھ کھینچنے کی کوشش  کی جا رہی ہے ،عبدالباری عطوان نے کہا کہ ایران، روس، چین اور وینزویلا سمیت بہت سے ممالک اپنے تجارتی معاملات خاص طور پر تیل کی فروخت اور تیل کے معاہدوں کے لیے ڈالر کے بجائے اپنی قومی کرنسیوں(یوآن، یورو، ریال اور روبل) استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چین نے اگلے سال کے شروع سے اپنے تیل کے معاہدوں میں پیٹرو ڈالر کے بجائے پیٹرو یوآن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14