Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195613
Published : 7/10/2018 11:31

پاکستانی وزیر دفاع کے مشیر کی امام رضا ؑ کے روضہ پر حاضری

تمام ضرورتمند کسی نہ کسی امید کے ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے در پر آتے ہیں۔
ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر دفاع کے معاون میر حسن نقوی حرم مطہررضوی میں مشرف ہوئے اور اس ملکوتی بارگاہ کی زیارت کے دوران انہوں نے کہا: میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے پہلی مرتبہ مشرف ہورہاہوں اور مجھ کو بہت اچھا محسوس ہورہا ہے،انہوں نے کہاپاکستانی لوگ خصوصا شیعہ حضرات حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا بہت شوق رکھتے ہیں اور ان کے یہاں مشرف ہونے کے لیے بہت زیادہ امکان  وسہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کے وزیر دفاع کے معاون نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت بہت بڑی سعادت ہے  کہ جو مجھ کو نصیب ہوئی ہے  اور مجھ کو جواحساس اس زیارت کے بعد ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا اور میں امام رؤف کا اس توفیق و کرم پر شکر گذار ہوں ،انہوں نے کہا: تمام ضرورتمند کسی نہ کسی امید کے ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے در پر آتے ہیں  اور ہم کو امید ہے کہ حضرت  امام علی رضا علیہ السلام اپنے تمام زائرین پر عنایت فرمائیں گے اور سب کی حاجتوں کو پوراکریں گے تاکہ سب لوگ اپنی بھری مرادوں کے ساتھ اپنے گھر جائیں ۔ 
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19