Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195615
Published : 7/10/2018 11:38

لندن میں سعودی سفارت خانہ کے سامنے عظیم مظاہرہ

برطانوی قانون دانوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر آل سعود مخالف صحافی جمال خاشقچی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:برطانوی قانون دانوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر آل سعود  مخالف صحافی جمال خاشقچی کی حمایت میں مظاہرہ کیاجس میں گرفتار شدہ صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ اور مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس صحافی کو رہا کرانے کے لئے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں،اجتماع میں موجود ایک وکیل بین کیٹ نے کہا کہ اس صحافی کو اغوا کئے جانے کا کیس یورپی عدالتوں میں منتقل کئے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ان کو ایذا رسانی سے محفوظ کیا جا سکے،سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے اس صحافی کو دو اکتوبر کو ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے رجوع کرنے کے بعد اغوا کر لیا گیا،اس صحافی کا نام سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس صحافی کو ان کی ہدایات پر ہی اغوا کیا گیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24