Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195636
Published : 8/10/2018 12:33

ایران سے تعلقات کی خرابی یعنی امریکہ کو جنگ کی آگ میں ڈھکیلنا:سابق امریکی وزیر خارجہ

امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے،امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے اپنے ملک کی علیحدگی کے حوالے سے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا،اس موقع پر ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو تباہ کن قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے مفاد میں تھا اور اس سے امن حاصل نہیں ہوا، ٹرمپ نے باور کرایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی منسوخی امریکہ کہ زیادہ محفوظ بنا دے گی۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11