Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195657
Published : 8/10/2018 19:36

آج مسلمانوں کا سب سے بڑا فریضہ دشمن کی شناخت و تشخیص ہے:رہبر انقلاب

عالم اسلام میں امت اسلامیہ، عالم اسلام اور اپنی قوم کے لئے دشمن کو پہچاننے کے سلسلہ میں اعلیٰ پیمانے کے تدارک اور شناخت پر مبنی توجہات،کوششوں اور تدبیروں کو بروئے کار لائیں۔ آج اسلامی حکومت کے قائم ہونے اور اسلامی پرچم کے لہرائے جانے کے بعد مسلمانوں کے پاس اس طرح کے امکان کی فراہمی ہوتے ہوئے ہمیں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ دشمن کے پہچاننے کے سلسلہ میں غلطی کریں۔

ولایت پورٹل: اسلامی معاشرے کے لئے ہر زمانے میں ایک حرکت معین ہوتی ہے، اسی کے ساتھ ہر زمانے اور دور میں عالم اسلام اور مسلمانوں کے لئے ایک دشمن اور اس کے محاذ سے خطرہ لاحق رہتا ہے، بس اسے پہچاننے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم نے دشمن کو پہچاننے میں غلطی کردی تو جس سمت سے مسلمانوں کو نقصان اٹھانا پڑے اور ان پر حملہ کیا جائے، اس بابت ہم سے غلطی کا ارتکاب ہوا ہے اور جو نقصان ہوگا اس کی تلافی ممکن نہ ہوگی۔ آیا ہوا موقع ہاتھ سے چلا جائے گا۔ آج ہمارا فریضہ ہے کہ عالم اسلام میں امت اسلامیہ، عالم اسلام اور اپنی قوم کے لئے دشمن کو پہچاننے کے سلسلہ میں اعلیٰ پیمانے کے تدارک اور شناخت پر مبنی توجہات،کوششوں اور تدبیروں کو بروئے کار لائیں۔ آج اسلامی حکومت کے قائم ہونے اور اسلامی پرچم کے لہرائے جانے کے بعد( کہ جس کی ابتدائے اسلام کے بعد سے اب تک پوری اسلامی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ہے) مسلمانوں کے پاس اس طرح کے امکان کی فراہمی ہوتے ہوئے ہمیں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ دشمن کے پہچاننے کے سلسلہ میں غلطی کریں، اسی طرح اس کے ہجومی حملوں سے آگاہی و باخبر ہونے سے بھول چوک کا شکار ہوں!
بنابریں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر آج تک ہمارے عظیم قائد (امام خمینی) سے لے کر دیگر اعلیٰ مرتبہ شخصیتوں تک (ان کے مراحل و درجات کے مطابق، ان کی توانائی و امکانات کے لحاظ سے) سب کی یہی کوشش رہی ہے کہ یہ دیکھیں کہ عالم اسلام میں مسلمانوں اور ایران کے اسلامی معاشرے میں حق و انصاف کی برقراری کی راہ میں کون سا خطرہ اور کون سا دشمن سب سے بڑا اور زیادہ خطرناک ہے؟ آج بھی گذشتہ برسوں کی مانند، اصلی دشمن، سب سے بڑے حملہ اور تباہ کن خطرہ کا وجود عالمی کفر و سامراجیت کی جانب سے ہے اور یہ وہ بڑا خطرہ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21