Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195659
Published : 9/10/2018 5:28

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف شدید عوامی مظاہرے

بحرین میں سیاسی، سماجی اور مذہبی تظیموں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے آل خلیفہ کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔

ولایت پورٹل:بحرینی عوام نے بحرینی حکومت کی طرف سے مذہبی اور دینی شعائر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کو مذہبی اور دینی آزادی کے خلاف اقدامات سے باز رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں،واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے چند روز قبل المالکیہ کے علاقے میں حسینی عزاداروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا،بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے سترہ، الدراز اور العکر کے علاقوں میں بھی عزاخانوں اور عزاداروں پر حملہ کیا اور تحریک عاشورہ کے بینرز اور پرچموں کی بے حرمتی کی،بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہر سال جارحانہ رویہ اختیارکرکے بحرینی مسلمانوں کی دینی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھیں نواسہ رسولؐاور شہدائے کربلا کا غم منانے سے روکنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24