Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195663
Published : 9/10/2018 5:48

اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کا مطالبہ

اسکاٹ لینڈ میں ہزاروں شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں ہزاروں شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے، مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ بتائی گئی،اسکاٹ لینڈ کے عوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں،اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجن نے کہا کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی، واضح رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سےاسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ، اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیے تھے اور وہ یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24