Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195664
Published : 9/10/2018 5:53

آل سعود کی یمن پر جارحیت؛5شہری شہید،متعدد زخمی

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقے جبانہ پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے،سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حدیدہ صوبے کے المراوعہ شہر کے نواحی گاؤں ناشری پر بھی بمباری کی،دونوں حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں،دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے  سعودی عرب کی بربریت کے جواب میں مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے،یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے صحرائے البقع میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20