Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195665
Published : 9/10/2018 5:58

افغانستان میں طالبان کے حملے میں ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکارجاں بحق

افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے، افغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان کے مطابق طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں،دوسری جانب طالبان نے ہائی وے شاہراہ کے پل کو تباہ کرکے گاڑیوں کے لیے آمد و رفت کا زمینی راستہ بند کردیا جس کے بعد دارالحکومت سے دیگر تینوں صوبوں کا راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23