Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195678
Published : 9/10/2018 17:37

شیعہ کتب سے اربعین کی زیارت کے سلسلہ سے کچھ حدیثیں

چھٹے امام، قیامت کے دن امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے مرتبے کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو یہ حسرت نہ کرے کہ اے کاش! میں بھی امام حسین(ع) کا زائر ہوتا چونکہ وہ اس وقت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوگا کہ امام حسین(ع) کے زائرین کے لئے قیامت میں اللہ کے نزدیک ایک خاص مقام ہے اور ان کےساتھ کیسے پیش آیا جارہا ہے

ولایت پورٹل: قارئین کرام! سرکار سید الشہداء حضرت امام حسین(ع) کی ذات گرامی اتنی بلند مقام ہے کہ اللہ نے بشریت کی محبت آپ کو عطا فرمائی ہے اور خاص طور پر مؤمنین کے دلوں کا آپ کو سلطان بنایا ہے چونکہ آپ نے کربلا میں وہ کارنامہ کیا کہ جو آدم سے لیکر قیامت تک کسی نے نہیں کیا لہذا آپ کی زیارت کو جانے والے زائرین کے لئے بڑا اجر و ثواب رکھا ہے چنانچہ شیعہ کتب حدیث میں زیارت امام حسین(ع) اور خاص طور پر اربعین کی زیارت کی بہت تاکید کی گئی ہے چنانچہ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے مشہور صحابی جناب مفضل بن عمر بیان کرتے ہیں کہ امام صادق علیہ السلام تشریف فرما تھے کہ ابو بصیر اور صفوان جمال حضرت کی خدمت میں شرفیاب ہوئے اور عرض کیا: فرزند رسول! آپ پر قربان جائیں! ہمیں اپنے حقیقی شیعوں کی نشانی بتلایئے؟
امام صادق علیہ السلام نے جواب میں ارشاد فرمایا:ہمارے شیعوں کی بہت سی نشانیاں ہیں۔ان دونوں بزرگوں نے عرض کیا:مولا! آپ ہر ہماری جانیں قربان!ہم آپ کے شیعوں کو  کن علامتوں کے ذریعہ دوسروں سے الگ کرسکتے ہیں کہ یہ آپ کے چاہنے والے ہیں؟
آپ نے کچھ علامتوں کو شمار کرنا شروع کیا اور ان میں سے یہ دو علامتیں بھی تھیں: سخاوت اور زیارت اربعین۔(قمي، محمد بن حسن، العقد النضيد والدر ص46)
ایک دوسری حدیث میں چھٹے امام حضرت جعفر صادق(ع) سے نقل ہوا ہے کہ جب امام حسین(ع) کا زائر گھر سے زیارت کا قصد کرکے نکلتا ہے تو اس کا سایہ جس چیز پر بھی پڑتا ہے وہ اس کے لئے دعا کرتی ہے اور جب سورج اس کے سر پر چمکتا ہے اس کے گناہ اس طرح جل جاتے ہیں جس طرح آگ لکڑی کو جلا کر راکھ بنا دیتی ہے۔(کامل الزیارت ، ص279 )
ایک دیگر حدیث میں چھٹے امام، قیامت کے دن امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے مرتبے کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو یہ حسرت نہ کرے کہ اے کاش! میں بھی امام حسین(ع) کا زائر ہوتا چونکہ وہ اس وقت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوگا کہ امام حسین(ع) کے زائرین کے لئے قیامت میں اللہ کے نزدیک ایک خاص مقام ہے اور ان کےساتھ  کیسے پیش آیا جارہا ہے۔(وسائل الشيعه، ج 10 ص 330)

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15