Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195691
Published : 10/10/2018 6:7

یمن کے صوبہ حجہ میں طبی مرکز پر سعودی طیاروں کی بمباری

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے انسانی حقوق کو پیروں تلے روندتے ہوئے مغربی یمن کے صوبے حجہ کے ایک طبی مرکز پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے حجہ میں یہ طبی مرکز مستبا کے علاقے میں واقع ہے جسے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا،سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی،دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی مغربی ساحل پر واقع الجبلیہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے یادرہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس  مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں،یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ،سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24