Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195694
Published : 10/10/2018 6:24

امریکہ اور اسرائیل بین الاقوامی سلامتی کو درہم برہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں:ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

امریکہ یکطرفہ اقدامات کے ساتھ دوسرے ممالک کے حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے عالمی مسائل کو امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے غیر قانونی اور خود سرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں،منگل کے روز ترکی کے شہر انطالیہ میں یوریشین انٹر پارلیمنٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل بین الاقوامی سلامتی کو درہم برہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسی بڑی طاقتوں کی جانب سے بین الاقوامی مسائل پر یکطرفہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو بڑے چیلنجوں سے دوچار کر دیا ہے،ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے اور پیرس کے معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان امریکہ کے یکطرفہ اقدامات میں سے ایک ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ دوسرے ممالک کے حقوق کو پامال کر رہا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20