Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195698
Published : 10/10/2018 9:46

سعودی حکومت اسلام کے نام پر کلنک ہے:برطانوی اخبار

سعودی سلطنت ایک شیطانی،ظالم حکومت اور اسلام کے نام پر بدنما داغ ہے۔
ولایت پورٹل:برطانیہ کے اخبار ’’آئی‘‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا گیا ہے کہ سعودی سلطنت ایک شیطانی،ظالم حکومت اور اسلام کے نام پر بدنما داغ ہے لہذا برطانیہ کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ جیسے صہیونیوں کی مذمت کرتے ہیں ایسے ہی آل سعود کی بھی مذمت کریں ،مضمون نگار کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی جیلیں صحافیوں،دانشور اور سماجی کارکنوں سے بھری پڑی ہیں جنہیں معمولی معمولی بات پر سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا گیا ہے اور اس پر نام نہاد  اصلاحات کا پردہ ڈال دیا ہے ، مضمون کے آخر میں آیا ہے کہ اگر آل سعود مخالف صحافی خاشقجی کا قتل ثابت ہوجاتا ہے تو ہم میں سے کوئی بھی صحافی محفوظ نہیں ہے،قابل ذکر ہے آل سعود مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی پچھلے منگل کو استنبل میں واقع سعودی سفارت خانہ میں داخل ہوئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں  اور انھیں قتل کیے جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19