Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195717
Published : 11/10/2018 6:18

یمنی فوج اور عوامی رضا کاروں کے میزائل حملہ میں سعودی اتحاد کی جنگی کشتی تباہ

یمنی سرکاری فوج اور قبائل نے سعودی اتحادی افواج کے ایک سمندری جنگی جہاز کو میزائل سے تباہ کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ یمنی میزائل حملے کے نتیجے میں سعودی اتحاد کی جنگی کشتی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں موجود تمام فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے اب تک اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے،گزشتہ دنوں یمنی سرکاری فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے سعودی عرب سے ملحقہ علاقوں میں تین سعودی جاسوس طیاروں کو مار گرایا تھا،یاد رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی یلغار کے آغاز سے تاحال کئی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مارگرایا ہے،یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے جنوب میں کئی سعودی دیہاتوں اور جیزان میں کئی حفاظتی ٹاوروں پر قبضہ کرلیا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21