اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر حملہ کی تیاری
اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے خلاف عسکری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
ولایت پورٹل:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے خلاف عسکری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے جو وہاں کے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں شروع کیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کی شورشیں کمزور پڑ گئیں تو یہ پسندیدہ امر ہے لیکن یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا ہو گا، لہذا ہم عسکری طور پر تیاری کر رہے ہیں اور یہ کوئی ہوائی بیان نہیں ہے۔
مہر