Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195720
Published : 11/10/2018 9:18

کینیا میں بس حادثہ؛50 افرادہلاک

کینیا میں مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق  کینیا میں مسافر بس کے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں، افریقی ملک کینیا کے مغربی حصے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس 52 مسافروں کو لے کر دارالحکومت نیروبی سے کاکا میگا جا رہی تھی کہ کیریچو نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی، ریڈ کراس کینیا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں 40 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 افراد ایمبولینس میں دم توڑ گئے اور اسپتال پہنچنے کے بعد مزید 8 زخمی دوران علاج چل بسے، 2 مسافروں کی حالت بھی نازک ہے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19