Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195746
Published : 13/10/2018 10:43

فلسطینیوں کے پر امن مارچ پر صیہونی جارحیت؛6فلسطینی جوان شہید

فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 20 کم عمر بچے بتائے جاتے ہیں۔
ولایت پورٹل:غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 6نہتے فلسطینی مسلمان شہیدہوگئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 20 کم عمر بچے بتائے جاتے ہیں، فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب فلسطینی مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور گولیاں برسا دیں،انہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ مظاہرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا،واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً درجنوں فلسطینی جاں بحق اور 22 ہزار مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں،خیال رہے کہ اسرائیل نے سرحد کو بند کرکے غزہ کو دنیا سے منقطع کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو سزا دی جارہی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19