Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195749
Published : 13/10/2018 11:15

فلسطینی بچوں کے اغوا میں یہودی گینگ ملوث

فلسطینی بچوں کے اغوا کی سازشوں کے پیچھے ایک خطرناک یہودی گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغوا کی سازشوں کے پیچھے ایک خطرناک یہودی گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام سے ایک فلسطینی بچے کے اغوا کی کوشش کی گئی مگر فلسطینی شہریوں نے بچے کے اغوا کی سازش ناکام بنا دی،مقامی شہریوں کے مطابق یہودی آباد کاروں نے 10 سالہ بچے کو اغوا کر کے ایک یہودی کالونی میں لے جانے کی کوشش کی مگر فلسطینیوں نے یہودی شرپسندوں کا تعاقب کیا، فلسطینیوں کو پیچھے آتے دیکھ کر یہودی آباد کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مقامی فلسطینیوں نے کہا کہ ان کے بچوں کو یہودی آباد کاروں کی طرف سے سخت خطرات ہیں،جس گروپ نے بچے کے اغوا کی کوشش کی ہے وہ اس سے قبل فلسطینیوں کی املاک پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور بچوں کے اغوا اور انہیں قتل کرنے جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17