Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195750
Published : 13/10/2018 11:21

دنیا بھر میں 82 کروڑ انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار

اس وقت کرہ ارض پر 82 کروڑ انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے یا تو کوئی خوراک دستیاب نہیں یا پھر وہ تشویش ناک حد تک کم خوراکی کا شکار ہیں۔

ولایت پورٹل:تازہ عالمی سروے کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران بین الاقوامی مسلح تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے اس وقت عالمی سطح پر 82 کروڑ انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں،جرمن میڈیا نے عالمی سطح پر فاقہ کشی، بھوک اور کم خوراکی سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی انڈیکس کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت کرہ ارض پر 82 کروڑ انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے یا تو کوئی خوراک دستیاب نہیں یا پھر وہ تشویش ناک حد تک کم خوراکی کا شکار ہیں، ان میں وہ قریب ساڑھے 12 کروڑ انسان بھی شامل ہیں، جن کی بھوک کا مسئلہ انتہائی شدید ہو کر فاقہ کشی بن چکا ہے،رپورٹ کے مطابق 2000ء سے اب تک بھوک کے خاتمے کی عالمی کوششوں کو اُن جنگوں اور مسلح تنازعات سے شدید خطرات لاحق ہیں، جو مختلف خطوں میں جاری ہیں،اس انڈیکس کے مطابق اس وقت دنیا کا بھوک اور کم خوراکی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ براعظم افریقہ کا زیریں صحارا کا علاقہ ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24