Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195767
Published : 14/10/2018 7:55

صیہونیوں کی جانب سے غزہ کی ایندھن سپلائی بند کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی غزہ کو ایندھن کی سپلائی بند کر دے۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ پٹی کو قطر کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن بند کرنے کا حکم دیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی غزہ کو ایندھن کی سپلائی بند کر دے، یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جمعہ کو غزہ کی سرحد ہونے والے پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے،غزہ کا علاقہ گذشہ 10 برسوں سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار ہے، حال ہی میں اقوام متحدہ کی مساعی سے غزہ کو قطر کی مالی معاونت سے ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17