Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195768
Published : 14/10/2018 8:1

یمنی پناہ گزینوں کی بس پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری؛15افراد شہید

بے گھر یمنی عام شہریوں کی بس پر سعودی اتحاد کی بمباری کے نتیجہ میں کم سے کم پندرہ افراد شہید ہوئے ہیں۔

  • ولایت پورٹل:یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے الحدیدہ کے شہر جبل راس میں بے گھر یمنی عام شہریوں کی بس پر بمباری کر دی جس میں کم از کم پندرہ یمنی پناہ گزیں شہید ہو گئے،المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یہ حملہ جبل راس کے علاقے میں کیا جس میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی بنا پرشہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے،دریں اثنا الحدیدہ میں یمنی فوجیوں اور جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر زخمی ہو گیا،الدریہمی کے علاقے میں بھی یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلا ک و زخمی ہوئے ہیں، صوبے مآرب کےعلاقے صرواح میں المخدرہ کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی بکتر بندگاڑی کو بھی تباہ کر دیا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20