Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195769
Published : 14/10/2018 8:14

فیس بک کے 3کروڑ اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری

فیس بک کے بیان کے مطابق ہیکرز 3 کروڑ صارفین کی ای میلز اور فون نمبر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔


ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کہا ہے کہ اس پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 کروڑ اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوگئی ہیں،سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ہیکرز کے پے درپے حملوں کی وجہ سے انتہائی غیر محفوظ ثابت ہوتی جارہی ہے، گزشتہ ماہ ستمبر میں فیس بک پر حملے میں 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا تھا اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے بیان کے مطابق ایک اور حملے میں مزید 3 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں، فیس بک کے بیان کے مطابق ہیکرز 3 کروڑ صارفین کی ای میلز اور فون نمبر چرانے میں کامیاب ہوگئے، ہیکرز نے 4 لاکھ اکاؤنٹس کو استعمال کرکے 3 کروڑ صارفین کے ایکسس ٹوکنز حاصل کیے، فیس بک میں پاس ورڈ ڈالے بغیر اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے Access token استعمال کیے جاتے ہیں،اس حملے میں 1.4 کروڑ صارفین کے نام، رابطہ نمبر، نجی معلومات بشمول جنس، ازدواجی حیثیت اور کہاں کہاں وہ جاتے رہے ہیں، یہ سب معلومات چوری ہوگئی ہیں، دیگر 1.5 کروڑ صارفین کے نام اور رابطہ نمبر چوری ہوئے ہیں،فیس بک نے پیج بھی جاری کیا ہے جہاں جاکر صارفین یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ متاثرہ افراد میں وہ شامل ہیں یا نہیں، فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ایکسس ٹوکنز بدل دیے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 559 مشتبہ پیجز اور 251 اکاؤنٹس بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24