Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195772
Published : 14/10/2018 8:51

شام میں امریکی اتحاد کا فاسفورس بموں سے حملہ

امریکہ کے زیرکمان قائم نام نہاد بین الاقوامی اتحاد نے شام میں دیرالزور کے علاقے ہجین پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر بھی ایسی تصاویر دکھائی گئی ہیں جن سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ہجین پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا گیا ہے،اس سے قبل شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ آٹھ ستمبرکو امریکہ کے دو جنگی طیاروں نے ہجین پر کئی بار فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا،امریکہ کی سرکردگی میں قائم بین الاقوامی اتحاد نے اس سے قبل شہر رقہ پر اس قسم کی بمباری کا اعتراف کیا تھا، شہر رقہ پر فاسفورس بموں اور دیگر ممنوعہ ہتھیاروں سے کئے جانے والے حملے میں دسیوں شامی شہری شہید و زخمی اور رہائشی مکانات تباہ ہو گئے تھے،امریکہ کی جانب سے عراق و شام میں بارہا عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19