Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196490
Published : 19/11/2018 17:20

بیوی سے اظہار محبت کا بالکل سادہ طریقہ

اسلام نے عقد اور نکاح کو ایک محکم پیمان کے طور پر متعارف کروایا ہے۔لیکن اس رشتہ کو بحال رکھنے اور اسے باقی رکھنے کے لئے اسلام نے ایسے کچھ اخلاقی اصول بتائیں ہیں کہ اگر مرد و عورت اپنی زندگی میں ان کی پابندی کر لے تو کبھی طلاق و جدائی کی نوبت ہی نہ آئے اور اس کے لئے کسی بڑی مشقت اور سر دھننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بہت ہی معمولی سا طریقہ جس پر عمل کرکے زندگی کو پر رونق بنایاجاسکتا ہے،وہ ہے شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کی نسبت محبت کا اظہار کرنا اور خاص طور پر مرد کا بیوی سے اظہار محبت کرنا۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! ویسے تو عام دیہاتی محاوروں میں شادی اور عقد کو ایک نازک ڈور سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ اسلام نے اس عقد کو ایک محکم پیمان کے طور پر متعارف کروایا ہے۔لیکن اس رشتہ کو بحال رکھنے اور اسے باقی رکھنے کے لئے اسلام نے ایسے کچھ اخلاقی اصول بتائیں ہیں کہ اگر مرد و عورت اپنی زندگی میں ان کی پابندی کر لے تو کبھی طلاق و جدائی کی نوبت ہی نہ آئے اور اس کے لئے کسی بڑی مشقت اور سر دھننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بہت ہی معمولی سا طریقہ جس پر عمل کرکے زندگی کو پر رونق بنایاجاسکتا ہے،وہ ہے شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کی نسبت محبت کا اظہار کرنا اور خاص طور پر مرد کا بیوی سے اظہار محبت کرنا۔
چنانچہ ہمارے دینی منابع میں رسول اکرم(ص) سے ایک روایت نقل ہوئی ہے جس میں آپ نے فرمایا:’’ قَوْلُ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَةِ‘‘ اگر کوئی مرد اپنی بیوی سے  یہ کہے’’ إِنِّی أُحِبُّکِ‘‘ میں تم سے محبت کرتا ہوں’’ لَا یَذْهَبُ مِنْ قَلْبِهَا أَبَداً‘‘یہ جملہ قیامت تک اس کے ذہن سے نہیں نکلے گا۔
بعض مردوں کا خیال یہ ہے کہ اگر ہم اپنی بیوی سے اس طرح اظہار محبت کریں تو وہ سر چڑھ جائیں گی اور پھر مرد سے اس کی توقعات بڑھنے لگیں گی ۔جبکہ ایسا نہیں ہے چونکہ امام حسین(ع) کا معروف جملہ ہے:’’لعمرک إننی لأحب داراً تکون بها سکینة والرباب‘‘۔مجھے وہ گھر بہت پسند ہے جس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور رباب ہو۔
بیوی سے اظہار محبت کرنا ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے مرد عورت کے دل کو مسخر کرسکتا ہے لہذا آئمہ(ع) اپنی زوجات سے ہمیشہ اپنی محبت کا اظہار فرمایا کرتے تھے،حضرت علی(ع) نے حضرت زہرا(س) کے تئیں اپنی محبت کا بارہا اظہار فرمایا،حضرت زہرا(س) بھی علی(ع) کے تئیں اپنی محبت کا اظہار فرمایا کرتی تھیں،رسول اکرم(ص) جب تک زندہ رہے جناب خدیجہ کو یاد کرتے رہے اور ہمیشہ خیر کے ساتھ ان کا تذکرہ فرماتے رہے۔
اور یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ عورتوں کو محبت کی کیفیت سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی بلکہ انہیں  خود محبت پسند ہوتی ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11