Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196714
Published : 1/12/2018 6:8

شام میں امریکی اتحاد کی وحشیانہ بمباری؛30عام شہری شہید

داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد نے شام کے علاقے دیرالزورکے مضافات میں شدید بمباری کرکے درجنوں نہتے مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نےدیرالزور کے مضافاتی علاقے الشفعہ پروحشیانہ بمباری کی ہے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق امریکی بمباری میں کم ازکم 30 عام شہری شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں،شامی خبررساں ادارہ سانا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف امریکی نام نہاد اتحاد جان بوجھ کرعام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے،واضح رہے کہ امریکی اتحاد داعش کے خلاف جنگ کے بہانے دیرالزور کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار حملے کر چکا ہے اور پچھلے ایک ماہ کے دوران کیے جانے والے ایسے حملوں میں سو سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں، شامی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کئی بار مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ شام میں عام شہریوں کے خلاف اس غیر قانونی اتحاد کے حملے بند کرائے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13