Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196716
Published : 1/12/2018 6:18

شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کا جنگی طیارہ سرنگوں

شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جنوبی علاقے میں اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کے فوجی ذرائع کے حوالے سے العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جمعرات کی رات جنوب میں دمشق کے قریب واقع علاقے الکسوہ کی فضا میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فوج کے ایک جنگی طیارے اور چار میزائلوں کو تباہ کر دیا،شامی فوج کے ایک ذریعے نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شامی فوج کا اینٹی ایر کرافٹ سسٹم دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے اسرائیل کے تمام میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا ہے،اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت اور جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا آیا ہے،دہشت گردوں کی حمایت اور ان کے استعمال کے نتیجے میں شام کا بحران دو ہزاہر گیارہ سے جاری ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12