Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196720
Published : 1/12/2018 9:48

کوئی بھی حرکت کرو گےتو سخت پچھتاؤ گے:حزب اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

حزب اللہ کی جانب سے عبرانی زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ ایک منٹ تیرہ سیکنڈ کی ویڈیو میں صیہونیوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ لبنان پر حملہ کرنے کی فکر کو اپنے ذہنوں سے نکال دیں۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کی جانب سے جمعہ کے دن ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں اسرائیل کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ  اگر لبنان پر کسی بھی طرح کا حملہ کرنے کی غلطی کرو گے تو سخت پچھتاؤ گے،حزب اللہ کی جانب سے عبرانی زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ ایک منٹ تیرہ سیکنڈ کی ویڈیو میں صیہونیوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ لبنان پر حملہ کرنے کی فکر کو اپنے ذہنوں سے نکال دیں،ویڈیو میں سید حسن نصراللہ کی تقریر کے بعض حصے کوڈ کیے گئے ہیں جن میں وہ کہہ رہے کہ لبنان کی طرف آنے والے ہر میزائل کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا اس کے ساتھ حزب اللہ کی میزائل توانائی کے کچھ مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، قابل ذکر ہے کہ 2000ء صیہونیوں کو جنوب لبنان سے بھاگنا پڑا تھا اور اس کے بعد 2006 ء کی تینتیس روزہ جنگ میں بھی حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا تھالیکن اب پھر لگ  رہاہے جیسے چیونٹی کے پر نکل رہے ہیں اور غیر قانونی ریاست کے مستعفی وزیر جنگ اور فوجی ترجمان نے پھر سے لبنان کو دھمیکیاں دینا شروع کر رکھی ہیں کہ جن کا سید حسن نصر اللہ نے دندان شکن جواب دیا ہے ۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10