Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196735
Published : 1/12/2018 18:37

آج اتحاد کے خلاف دشمنوں کی سازشیں،پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہوچکی ہیں:رہبر انقلاب

آج اسلام کے لئے جو کچھ بھی مفید ہوگا اس سے اسلام دشمنوں کو سخت نفرت ہوگی۔ آج جو کچھ زیادہ سے زیادہ اسلام کی عظمت کا باعث ہوگا، اسلام دشمنوں کا حملہ بھی اس پر زیادہ ہوگا۔ یہ ایک حتمی اندازہ ہے کہ وہ کام جو اسلام کی خدمت میں ہوگا اسلام دشمنوں کی نفرت کا باعث ہوگا۔ مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا اتحاد بھی اسی مجموعے اور قاعدے کا مصداق ہے۔


ولایت پورٹل: جب دشمن کی اچھی طرح سے پہچان عمل میں آگئی تو اس کی کار کردگی کو نظر میں رکھتے ہوئے مختلف مسائل پر مبنی جائزے کے لئے بہتر معیار کا انتخاب عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ یہ تو اطمینان ہے کہ اہم اور ضروری مسائل پر ہی دشمن کی توجہ اور عداوت کا دائرہ مرکوز ہوا کرتا ہے۔ جو مسئلہ بھی زیادہ عالم اسلام کے فائدے میں ہوگا دشمنوں کی جانب سے اس پر زیادہ سنجیدہ توجہ مرکوز کی جائے گی اور اتحاد اسلامی بھی اس مسئلہ سے الگ نہیں ہے۔ اتحاد اسلامی کے خلاف دشمن کی مخالف سرگرمیوں میں اضافہ بھی امت اسلامیہ کی اس بابت مسئلہ کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
اگر اسلامی فرقوں کے درمیان قربت اور اتحاد ایک ایسی چیز ہے کہ جس سے اسلام کی خدمت عمل میں آتی ہے اور اگر ہم یہ مانتے ہیں کہ مسلمانوں کا اتحاد ان کے مفاد میں ہے اور اس سے اسلام کی عظمت میں اضافہ ہوگا تو یقیناً ہمیں یہ بات بھی ماننی ہوگی کہ اس اتحاد و اتفاق کو روکنے کے لئے اسلام دشمنوں کی جانب سے بہت زیادہ کوششیں اور پیچیدہ ترین سازشیں بروئے کار لائی جارہی ہوں گی۔ ان دونوں میں علیٰحدگی کا امکان ہی نہیں ہے۔ آج اسلام کے لئے جو کچھ بھی مفید ہوگا اس سے اسلام دشمنوں کو سخت نفرت ہوگی۔ آج جو کچھ زیادہ سے زیادہ اسلام کی عظمت کا باعث ہوگا، اسلام دشمنوں کا حملہ بھی اس پر زیادہ ہوگا۔ یہ ایک حتمی اندازہ ہے کہ وہ کام جو اسلام کی خدمت میں ہوگا اسلام دشمنوں کی نفرت کا باعث ہوگا۔ مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا اتحاد بھی اسی مجموعے اور قاعدے کا مصداق ہے۔ حقیقت میں اگر یہ ضروری ہو کہ دنیا کے مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں اور یہ اتحاد مسلمانوں اور اسلام کے لئے مفید ہے کہ ظاہر سی بات ہے کہ عالم اسلام کے عاقلوں اور مصلحین کی نظروں میں اس بارے میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے تو مطمئن رہیں کہ آج اس کے خلاف اسلام دشمنوں کی سازشوں کا دائرہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اور وسیع ہوگا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10