Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196741
Published : 2/12/2018 5:18

یمن کے صرف ایک شہر میں 60ہزار بچے تعلیم سے محروم:یونیسف

جنگ کی وجہ سےیمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے ایک تہائی اسکول بند ہو گئے ہیں اور ساٹھ ہزار بچوں کو تعلیم سے محروم ہونا پڑا ہے۔

ولایت پورٹل:بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے ساٹھ ہزار بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہو گئے ہیں، یونیسف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے الحدیدہ کے ایک تہائی اسکول بند ہو گئے ہیں اور ساٹھ ہزار بچوں کو تعلیم سے محروم ہونا پڑا ہے، دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی الحدیدہ کی بندرگاہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کی بابت سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے شہر میں غذائی اشیا کا ذخیرہ آدھا ہو گیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12