Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196743
Published : 2/12/2018 5:53

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں خطرناک دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کرکے 6 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔

ولایت پورٹل:پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جاری آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کرکے 6 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشت گرد حاکم کے خلاف کارروائی ملنے والی خفیہ اطلاع پر کی، دہشت گرد کے پاس خودکار ہتھیار اور دستی بم بھی تھے ،فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گرد حاکم مارا گیا، ہلاک دہشت گرد نے 6 شہریوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں بازیاب کرالیا گیا ۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10