Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196744
Published : 2/12/2018 6:10

آنگ سان سوچی کی پیرس کی اعزازی شہریت منسوخ

پیرس کی بلدیہ نے میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کر دی۔

ولایت پورٹل:پیرس کی بلدیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے فوجیوں کے پرتشدد اقدامات کے باعث کہ جسے اقوام متحدہ نے نسل کشی قرار دیا ہے، حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  پیرس کی بلدیہ کے عالمی امور کے ڈائریکٹر پیٹریک کلوگ مین نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو جس وحشتناک صورتحال کا سامنا ہے اسے دیکھتے ہوئے آنگ سان سوچی کو ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا،جاری کردہ بیان میں سوچی سے اعزازی شہریت واپس لینے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی توثیق کے لیے دس دسمبر کو اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے،اس سے پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی سوچی سے اپنا اعلی ترین سفارتی ایوارڈ واپس لے لیا تھا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12