Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196764
Published : 3/12/2018 7:43

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ذرہ برابر بھی غلطی تو ایسا طمانچہ رسید کیا جائے گا کہ قیامت تک پشیمان رہیں گے: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور اسرائیل کو یمن کی جنگ میں کچھ ہاتھ نہیں آیا اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکی حکام کے ایران کے مخالف بیان ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایوان اقتدار میں وارد ہونے والوں کو ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ذرہ برابر بھی غلطی تو انہیں ایسا طمانچہ رسید کیا جائے گا کہ وہ قیامت تک پشیمان رہیں گے،بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج، طاقتور اور وہ مناسب ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انھیں دوسروں کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے عوام پوری بہادری کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے حامیوں کو ذلت آمیزشکست دی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12