Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196767
Published : 3/12/2018 8:6

سعودی طالبات کا یونیورسٹیوں میں جاسوسی اور طلباء کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج

سعودی عرب میں طالبات نے ریاض میں ایک یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کر کے یونیورسٹیوں میں جاسوس اور انٹیلی جنس اہلکاروں کی موجودگی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب میں طالبات نے ریاض میں ایک یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کر کے یونیورسٹی کے احاطے میں انٹیلی جنس اہلکاروں کی وسیع پیمانے پر موجودگی اور طالبات کو حراست میں لئے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا،العہد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کلاس کی اپنی ایک ساتھی، خالد العنزی کی رہائی کا مطالبہ کیا جو سات ماہ سے قید میں ہے،ان خواتین طلبا نے جیلوں میں بند دیگر قیدیوں کی بھی رہائی کا مطالبہ کیا، انھوں نے اسی طرح یونیورسٹی میں جاسوس اور انٹیلی جنس اہلکاروں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں جاسوسی کا ماحول بنائے جانے پر شدید احتجاج کیا،ایمنسٹی انٹر نیشنل نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں کی صورت حال نہایت ابتر ہے جہاں قیدیوں کی ایذا رسانی کے علاوہ انھیں جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10