Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196770
Published : 3/12/2018 8:22

ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد سے345 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں:قدس ریسرج سینٹر

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کے بعد سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں 345 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ولایت پورٹل:قدس ریسرج سینٹر نے اپنی رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں آنے والی تیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے اس کے بعد سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں 345  فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں71بچے شامل ہیں،6  دسمبر 2017 کو امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر مختلف عالمی شخصیات منجملہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے شدید تنقید کی تھی،دوسری جانب غرب اردن کے شہر الخلیل کے عوام نے اتوار کے روز بھی  صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی شہدا کے جنازے روکے جانے کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور شہدا کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، غاصب صیہونی حکومت فلسطینی شہدا کی لاشیں روک کر تحریک مزاحمت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کو رہا کرایا جا سکے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12