Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196771
Published : 3/12/2018 8:36

80فیصد اسرائیلی سید حسن نصر اللہ کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں:صیہونی تجزیہ نگار

اسرائیل کے ۸۰ فیصد عوام سید حسن نصر اللہ کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں اور صرف ۲۰ فیصد عوام ایسے ہیں جو تل ایبب حکومت کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں آتے ہیں۔

ولایت پورٹل:صہیونی ریاست کے تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ جمال عبد الناصر سے بھی بالاتر مقام کے حامل ہیں، عبد الناصر صرف چھ روزہ جنگ میں استقامت کا مظاہرہ کر سکے لیکن سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے ایک چوتھائی عوام کو پناہ گزینوں میں پناہ حاصل کرنے پر مجبور کر دیا، رای الیوم اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی ریاست اور حزب اللہ لبنان کے درمیان نفسیاتی جنگ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور دونوں فریق اپنی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں،اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کالج ’تل حای‘ کے استاد نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ ایک سروے کے مطابق اسرائیل کے ۸۰ فیصد عوام سید حسن نصر اللہ کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں اور صرف ۲۰ فیصد عوام ایسے ہیں جو تل ایبب حکومت کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں آتے ہیں،خیال رہے کہ حزب اللہ لبنان نے جمعہ کے روز عبرانی اور عربی زبان میں جاری کردہ اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام تمام صہیونی معاشرے کو پہنچایا جس کے بعد صہیونیوں پر سخت خوف و ہراس طاری ہے اس ویڈیو کلیپ میں سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ’ہم لبنان پر ہر ممکنہ حملے کا ٹھوس جواب دیں گے اور اگر آپ حملہ کرنے کی جرئت کریں گے تو یقینا پشیمان ہوں گے،اس ویڈیو کلیپ کے بعد صہیونی ویب سائٹ اسرائیل ٹائمز نے رپورٹ دی کہ حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج کو چیلنج کر دیا ہے،اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت نے لکھا کہ حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو دھمکا یا ہے۔
خیبر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12