Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196774
Published : 3/12/2018 10:20

شامی فوج کے ٹھکانوں پر امریکی اتحاد کا میزائل حملہ

شام کے فوجی ذرائع نے یہاں کے سرکاری ٹی وی چینل سانا کو بتایا کہ امریکی اتحاد نے ایتوار کی رات کو الغراب پہاڑوں میں واقع شامی فوج کے کیمپوں پر میزائل داغے ہیں۔

ولایت پورٹل:شام میں داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد امریکی اتحاد نے اس ملک کے شہر حمص میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل مارے ہیں ،شام کے فوجی ذرائع نے یہاں کے سرکاری ٹی وی چینل سانا کو بتایا کہ  امریکی  اتحاد نے ایتوار کی رات کو الغراب  پہاڑوں میں واقع شامی فوج کے کیمپوں پر میزائل داغے ہیں  تاہم اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ،یاد رہے کہ  شام کی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں داعش کے خلاف بننے والے امریکی نام نہاد اتحاد نے اب تک  شام کی فوج پر کئی حملے کیے ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10