Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196791
Published : 4/12/2018 6:8

نائیجیریا کے صدر کی خود اپنی موت کی تردید

نائیجیریا میں سوشل میڈیا پر 75 سالہ صدر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اکثر شہریوں نے ان خبروں پر یقین بھی کرلیا اب صدر نے خود اپنی موت کی تردید کردی ہے۔

ولایت پورٹل: نائیجیریا میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب سوشل میڈیا پر 75 سالہ صدرمحمدو بوہاری کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اکثر شہریوں نے ان خبروں پر یقین بھی کرلیا اب صدر نے خود اپنی موت کی تردید کردی ہے، سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ صدر محمدو بوہاری انتقال کرگئے ہیں تاہم ان کے رفقاء اور وزرا نے صدر سے مشابہت رکھنے والے شخص کو صدر بنا کر عوام کے سامنے پیش کرکے انتقال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، پولینڈ میں نائیجرین شہریوں سے ملاقات کے دوران بھی یہ سوال اُٹھایا گیا تو صدر نے کہا کہ میری کلوننگ نہیں ہوئی،  گو یہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے لیکن میں ابھی مرا نہیں اور اب جلد اپنی 76 ویں سالگرہ مناکر مخالفین کے پروپیگنڈے کو شکست دے دوں گا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12