Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196792
Published : 4/12/2018 6:15

یمن جنگ کا خاتمہ کرانا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے:ایران

ایران کا کہنا ہے کہ یمن میں انسانی المیے اور بحران کے خاتمے کی کوشش آج دنیا کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران نے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے بحران کو ختم کرانے کی کوشش دنیا کی تاریخی ذمہ داری ہے،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سوئیڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی المیے اور بحران کے خاتمے کی کوشش آج دنیا کی تاریخی ذمہ داری ہے،ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سوئیڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کا ذکرکرتے ہوئے کہا ایران یمن کے سبھی گروہوں کو سوئیڈن میں ہونے والے مذاکرات میں تعمیری اور ذمہ دارانہ شرکت کی دعوت دیتا ہے اور ان سے درخواست کرتا ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات کرکے ایک جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے راستہ ہموار کریں،اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحران یمن کے حل کے تعلق سے اپنے جامع فارمولے کی یادآوری کراکے جو جنگ یمن کے آغاز میں ہی اس نے پیش کردیا تھا اور جس میں جنگ کو فوری طور پر بند کردینے، انسان دوستانہ امداد کی ترسیل، یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر زور دیا گیا ہے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ یمن کے بحران کو صرف سیاسی طریقے سے اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے،ایران کی وزارت خارجہ نے یمن کی چار سالہ تباہ کن جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف چار سال کی تباہ کن جنگ مسلط کرنے کے تلخ تجربے نے جنگ پسندوں اور جارح ملکوں کا ایک بھی مقصد پورا نہیں کیا اور اس جنگ سے صرف یمن کے ہزاروں بےگناہ عام شہریوں کا خون بہا اور اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوئیں اور نتیجے میں آج یمن ایک بدترین انسانی المیے سے دوچار ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13