Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196793
Published : 4/12/2018 6:21

ہندوستان میں گائے ذبح کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرہ؛ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں گائے ذبح کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں گائے ذبح کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار اور مظاہرہین زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، مشتعل انتہا پسند ہندو مظاہرین کی جانب سے پولیس وین اور نجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا، پولیس کے مطابق اتر پردیش کے علاقہ  بلند شہر میں بعض دائیں بازو کے گروپوں کے ساتھ مقامی افراد نے گائے ذبح ہونے پر چنگراوتی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا،مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین میں شامل سُمیت کمار فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے اور انہیں فوری طور پر میرٹھ میں واقع ہسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئے،بلند شہر کی فضا تناؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میرٹھ زون پرشانت کمار سمیت سینئر پولیس افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا،ذرائع کے مطابق کچھ ہندو افراد نے کھیت میں گائے کی بغیر سر کی لاش ملنے پر اسے ٹریکٹر میں لاد کر چنگراوتی پولیس تھانے پہنچایا تھا،ان افراد کا دعویٰ تھا کہ گائے کو ذبح کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپ شروع ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10