Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196794
Published : 4/12/2018 7:27

شام میں 270 سے زائد داعشی ہلاک

شامی فوج نے جنوبی صوبے السویدا میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے دو سو ستر سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:شام میں روسی فوج کے ترجمان اولگ مکارویچ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے اپنی اس کارروائی میں دوسو ستر سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود جبکہ بارہ ٹینک شکن تاؤ نامی امریکی میزائل کو بھی ضبط کرلیا ہے،داعش کے عناصر نے گذشتہ پچیس جنوری کو شام کے جنوب مشرق میں واقع امریکا کے زیرکنٹرول علاقے سے السویدا صوبے پر حملہ کرکے دو سوپچاس عام شہریوں کوجاں بحق اور تیس سے زائد افراد کو اغوا کرلیا تھا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،شام کا بحران دوہزار گیارہ میں امریکا سعودی عرب اور ان  کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے اس ملک میں تباہ کن جنگ مسلط کرکے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن اور صورتحال صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12